بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق، 820 نئے مریض سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق، 820 نئے مریض سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق، 820 نئے مریض سامنے آگئے

اب تک سب سے زیادہ 74 ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہو چکی ہیں جب کہ سندھ میں 61 اور پنجاب میں بھی 42 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

20 اپریل ، 2020

پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 22 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 189 ہو گئی ہے جب کہ مختلف شہروں میں 820 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9130 تک پہنچ گئی۔

189 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

  • کُل ٹیسٹ: 104,302
  • صحتیاب مریض: 1,970 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج ملک میں مزید  820 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے  سندھ میں 230، پنجاب میں 390، خیبر پختونخوا میں 139، بلوچستان میں 33، گلگت بلتستان میں 18 اور اسلام آباد میں کورونا کے 10 نئے مریض سامنے آئے۔ 

اس کے علاوہ پیر کو ہونے والی 22 ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا میں 14 ، سندھ میں 5 جبکہ پنجاب، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک کورونا مریض انتقال کرگیا۔

پنجاب

پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 390 کیسز سامنے آئے جبکہ ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی جب کہ مریضوں کی کل تعداد 4111 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 705افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج مزید 230 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2767 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 61 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2767 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 635 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں آج 139 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 14 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 74 تک پہنچ گئی

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*