بنیادی صفحہ / اہم خبریں / وزیراعلیٰ سندھ کی چھوٹے تاجروں کو ایس او پی کے تحت کام کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی چھوٹے تاجروں کو ایس او پی کے تحت کام کرنے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے چھوٹے تاجروں کو ایس او پی کے تحت کام کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس سلسلے میں سعید غنی، ناصر شاہ اور  امتیاز شیخ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو 24 گھنٹوں میں تاجروں سے مل کر ایس او پیز بنائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے ایس او پی کے تحت چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے تجویز دی ہے کہ کس دن کس شعبے کی دکان کھلنا ہے اس کے دن بانٹ لیے جائیں، جس دن کپڑے کے دکانیں کھلیں اسی روز ان سے منسلک دکانیں کھولی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ان سفارشات پر وفاقی حکومت سے بات کرکے پھر ایس او پی کے تحت اجازت دی جائے گی

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*