بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ملک میں آج کورونا سے مزید 6 اموات، مجموعی ہلاکتیں 144 اور کیسز 7662 ہوگئے

ملک میں آج کورونا سے مزید 6 اموات، مجموعی ہلاکتیں 144 اور کیسز 7662 ہوگئے

ملک میں آج کورونا سے مزید 6 اموات، مجموعی ہلاکتیں 144 اور کیسز 7662 ہوگئے

ملک بھر سے آج اب تک کورونا کے مزید 258 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں

ویب ڈیسک

18 اپریل ، 2020

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 144 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7662 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 144 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 50 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 48 ، پنجاب 37 ، بلوچستان 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز ہفتہ ملک میں اب تک کورونا کے مزید 258 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

آج اب تک خیبرپختونخوا سے 84 کیسز 5 ہلاکتیں، سندھ 138 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب 19 کیسز، بلوچستان 8 کیسز اور اسلام آباد سے مزید 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 138 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2355 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 48 ہوگئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 11 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 592 ہوگئی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*