بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کورونا وائرس کی کتنی اقسام اور انسانوں کیلئے سب سے خطرناک کونسا وائرس ہے؟

کورونا وائرس کی کتنی اقسام اور انسانوں کیلئے سب سے خطرناک کونسا وائرس ہے؟

لفظ "کورونا”، وائرسز کے اس وسیع خاندان کے لیے استعمال ہوتا ہے جو پرندوں اور انسانوں سمیت ممالیہ کو متاثر کرتا ہے۔ دنیا کو اس وقت جس نئےکورونا وائرس کا سامنا ہے وہ "کووِڈ 19” کہلاتا ہے جو کہ پہلی مرتبہ دسمبر 2019 میں چین میں سامنے آیا۔

دنیا میں سیکڑوں کی تعداد میں کورونا وائرس پائے جاتے ہیں لیکن ان میں سے اب تک صرف 7 ایسے ہیں جو انسانوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ ان سات کورونا وائرسز میں سے 4 کورونا وائرس انسانوں میں سردی اور زکام جیسی علامات ظاہر کرتے ہیں جب کہ بقیہ تین کورونا وائرس انسانوں کے لیے سنگین خطرات رکھتے ہیں۔

تمام 7 وائرس نظام تنفس کے بالائی حصے میں انفیکشن پیدا کر سکتے ہیں اور ان کی علامات سردی لگنا اور زکام جیسی ہو سکتی ہیں جب کہ دیگر علامات میں بند ناک، گلے میں درد، کھانسی، سردرد اور بخار شامل ہیں۔

امریکا کے سینٹرفار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پریونشن(سی ڈی سی) کے مطابق بہت کم ہی کورونا وائرس نظام تنفس کے نچلے حصے میں پیچیدگیاں پیدا کرتے  ہیں، مثلاً نمونیا وغیرہ ۔ یہ پیچیدگیاں بچوں، بوڑھوں اور ایسے افراد میں زیادہ عام ہیں جنہیں پہلے سے ہی کوئی بیماری ہو یا ان کی قوت مدافعت کم ہو۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*