بنیادی صفحہ / اہم خبریں / لاک ڈاؤن کے باوجود سمندر میں پکنک پر جانے والے 5 افراد ڈوب گئے

لاک ڈاؤن کے باوجود سمندر میں پکنک پر جانے والے 5 افراد ڈوب گئے

کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں جیٹی کے قریب سمندر میں 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 کو بچالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  پانچوں افراد  کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے باوجود ابراہیم حیدری میں پکنک منانے گئے تھے کہ جیٹی کے قریب ہی ڈوب گئے۔

واقعے کے فوری بعد ڈوبنے والے 3 افراد کو بچالیا گیا جب کہ بقیہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈوبنے والے  افراد کا تعلق کورنگی کے علاقے 100 کوارٹر سے ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*