بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / کورونا کے باعث دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ملتوی

کورونا کے باعث دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ملتوی

کورونا کے باعث دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ملتوی

کورونا وائرس کے باعث دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ‘ٹور ڈی فرانس’ ملتوی کردی گئی۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق ٹور ڈی فرانس اب 27 جون کی بجائے 29 اگست کو شروع اور 20 ستمبر کو ختم ہو گی۔

تین ہفتوں پر مشتمل یہ سائیکل ریس 27جون کو فرانس کے شہر نیس سے شروع ہونی تھی اور 19 جولائی کو پیرس میں اختتام پذیر ہونی تھی۔

خیال رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ 15 ہزار 729 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن 11 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور عوامی اجتماعات پر پابندی بھی مئی کے وسط تک برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ 

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز، انڈین پریمیئر لیگ، اولمپکس، ومبلڈن اور دیگر اسپورٹس ایونٹس ملتوی ہوچکے ہیں۔

ٹور ڈی فرانس کے منتظمین کی جانب سے ابھی تک نئی تاریخوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*