بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / کورونا سے متاثرہ افراد کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے بھارتی الزامات گمراہ کن ہیں، پاک فوج

کورونا سے متاثرہ افراد کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے بھارتی الزامات گمراہ کن ہیں، پاک فوج

کورونا سے متاثرہ افراد کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے بھارتی الزامات گمراہ کن ہیں، پاک فوج


ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کی جانب سے دراندازی اور  کورونا سے متاثرہ افراد کو مقبوضہ کشمیر  بھیجنے کے  بھارتی الزامات کو  گمراہ کن اور انتہائی بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایسے الزامات کا مقصد 5 اگست 2019 کے واقعات سے اندرونی و بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت کے 15 کور کے کمانڈر کی جانب سے برطانوی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو حقائق کے منافی ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے بھارتی الزامات سے مبالغہ آرائی سے زیادہ کچھ نہیں نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے مقامات تک بلا رکاوٹ رسائی دی ہے اور  ہم  شفاف انداز میں ایسا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دے جو کہ نہ صرف کورونا وائرس کی صورتحال کو غلط طریقے سے قابو کرنے سے پیدا ہوئے ہیں بلکہ  برسوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری  المیے کی وجہ سے بھی سامنے آرہے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*