بنیادی صفحہ / پاکستان / ملک میں آج کورونا سے مزید 4 اموات، ہلاکتیں 95 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 5487 ہو گئی

ملک میں آج کورونا سے مزید 4 اموات، ہلاکتیں 95 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 5487 ہو گئی

پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5487 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 95 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 34، سندھ 31 اور پنجاب میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج ملک میں اب تک کورونا کے مزید 255 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

آج اب تک پنجاب میں 192 کیسز اور 3 ہلاکتیں، سندھ میں 41 کیسز ایک ہلاکت، گلگت بلتستان میں 9 کیسز، بلوچستان ایک جب کہ اسلام آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1452 اور ہلاکتیں 31 ہوگئی ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*