پیر , جنوری 27 2020
Breaking News
Home / سعودی عرب / آج کے کالمز / افغانستان کا استحکام خطے کی ضرورت ،امریکہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردارادا کرے ، عمران خان

افغانستان کا استحکام خطے کی ضرورت ،امریکہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردارادا کرے ، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ٹرمپ سپر پاور کے صدر ہیں اوربطور دنیا کے ایک طاقتور ملک کا سربراہ ہونے کے ان کی ذمہ دار ی بھی زیادہ ہے،امریکہ کو کشمیر کے مسئلہ پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،افغانستان میں استحکام خطے کی ضرورت ہے ۔

نیویارک میں ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرناچاہتا ہوں ، یہ مسئلہ ہمارے لئے بہت اہم ہے ، افغانستان میں استحکام خطے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کا استحکام ، افغانستان کے استحکام سے وابستہ ہے ۔

انہوں نے کہا میں صدر ٹرمپ سے بہت سی توقعات رکھتاہوں کیونکہ ٹرمپ سپر پاور کے صدر ہیں اوربطور دنیا کہ ایک طاقتور ملک کے سربراہ ہونے کی وجہ سے ان کی ذمہ دار ی بھی زیادہ ہے ۔پاکستان کوبے شمار چیلنجز کا سامناہے ۔امریکہ کو کشمیر کے مسئلہ پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ 80لاکھ کشمیری 50روز سے گھروں میں محصور ہیں ، اگر وہاں مداخلت نہ کی گئی تو حالات مزید خراب ہونگے ۔

About admin

Check Also

حیدرآباد چھلم حضرت امام حسین کا جلوس گدم گاہ مولا علی سے برآمد

حیدرآباد چھلم حضرت امام حسین کا جلوس گدم گاہ مولا علی سے برآمد Hyderabad Sindhرپورٹ۔محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے