89

گرفتاری کے بعد آصف زرداری کا چیک اپ ، میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کی صحت کے بارے میں بتادیا

نیب کی درخواست پر تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ نے چیک اپ کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔

نیب نے سابق صدر کو گرفتار کرنے کے بعد پولی کلینک ہسپتال کو آصف زرداری کا طبی معائنہ کرنے کیلئے درخواست دی تھی۔ پولی کلینک انتظامیہ نے نیب کی درخواست پر تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جس میں ڈاکٹر آصف عرفان، ڈاکٹر حامد اقبال اور ڈاکٹرامتیازحسن شامل تھے۔ میڈیکل بورڈ کے ارکان نے نیب کی حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری کا تقریباً 2 گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور انہیں فٹ قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں