58

وفاقی وزیر علی محمد خان نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

وفاقی وزیر علی محمد خان نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اس سے قبل شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکے ہیں ، اب وہ آصف زرداری کے معاملے کو دیکھیں گے اور اگر ہوا تو پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آصف زرداری پر یہ کیس تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں بنایا تھا ، یہ پہلے سے بنا ہوا کیس ہے ، اگر یہ اعتراض ہے کہ نیب ڈکٹیشن لیتی ہے تو نیب آزاد ہے کہ وہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتا اور اگر اعتراض ہے تو اس کے اوپر سپریم کورٹ اس سے بھی زیادہ آزاد ہے ، اس سے رجوع کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اس سے قبل شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکے ہیں ، اب وہ آصف زرداری کے معاملے کو دیکھیں گے اور اگر ہوا تو پروڈکیشن آرڈر جاری کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کو پکڑ لو اور اس کوچھوڑ دو، حکومت کا کوئی بندہ پکڑے جانے کے قابل ہے تو پکڑا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جو جیلوں میں پڑے ہیں ، کیا وہ آصف زرداری سے کم پاکستانی ہیں؟ ان کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھائی جاتی ، آصف زرداری کسی کیس میں بھی میرٹ پر نہیں نکلے بلکہ وہ تکنیکی بنیادوں پر بری ہوئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں