63

نیب نے آصف زرداری کی گرفتار ی سے قبل کیا کام کیا ؟ معاون خصوصی برائے احتساب کا اہم انکشاف

نیب نے آصف زرداری کی گرفتار ی سے قبل کیا کام کیا ؟ معاون خصوصی برائے احتساب کا اہم انکشاف

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری ایک قانونی عمل کے نتیجے میں ہوئی ہے ، نیب نے اس سے قبل آصف زرداری کے تمام اعتراضات کومدنظر رکھتے ہوئے ، ان کو سنا ۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری ایک قانونی عمل کے نتیجے میں ہوئی ہے ، نیب نے اس سے قبل آصف زرداری کے تمام اعتراضات کومدنظر رکھتے ہوئے ، ان کو سنا ۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی بیل کو نیب نے عدالت میں چیلنج کیا ہوا تھا اور آصف زرداری کو بیل میں توسیع نہیں دی گئی ، یہ باتیں جو اب پیپلز پارٹی کے رہنما کررہے ہیں، بہتر ہوتا یہ کہ یہ باتیں عدالت میں کی جاتیں جو اب کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کسی کے خلاف بھی جاسکتی ہے ؟ ایسانہیں ہے کہ نیب نے تحریک انصاف کے کسی رہنما کو انکوائری سٹیج پر گرفتار نہیں کیا ، علیم خان کی مثال سب کے سامنے ہے کہ ان کو انکوائری سٹیج پر گرفتار کیا گیا، یہ کوئی جواب نہیں کہ اپنی چوری چھپانے کیلئے یہ کہا جائے کہ مجھے تو پکڑ لیا لیکن فلاں کو نہیں پکڑا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر دو درجن سے زائد کیس بنے ہیں جن میں کئی کیسز میں آصف زرداری پر الزامات ہیں ،اب اگر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی بیل میں توسیع نہیں دی تو ان کی جانب سے تمام شواہد کو دیکھ کر ایسا کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں