بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / ”عمران خان کنٹینر پر مجھے خود یہ ویڈیو دکھایا کرتے تھے “ ، ناز بلوچ کا انکشاف

”عمران خان کنٹینر پر مجھے خود یہ ویڈیو دکھایا کرتے تھے “ ، ناز بلوچ کا انکشاف

”عمران خان کنٹینر پر مجھے خود یہ ویڈیو دکھایا کرتے تھے “ ، ناز بلوچ کا انکشاف

پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان جس کے حوالے سے کہا کرتے تھے کہ خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بچوں کے قد رک گئے ہیں،مجھے خود کنٹینر پردکھایا کرتے تھے کہ کس طرح بلوچستان میں ایک خاتون بھوک کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنی بچی کو گھر میں چھوڑ آئی۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان جس کے حوالے سے کہا کرتے تھے کہ خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بچوں کے قد رک گئے ہیں،مجھے خود کنٹینر پر موبائل پردکھایا کرتے تھے کہ کس طرح بلوچستان میں ایک خاتون بھوک کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنی بچی کو گھر میں چھوڑ آئی اور کہتی تھی کہ بچی کی آوازیں اب بھی میرے کانوں میں گونج رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب جب عوام کا مہنگائی کی وجہ سے برا حال ہے تو اپوزیشن اب وہی بات کررہی ہے عمران خان کیا کرتے تھے لیکن ان کی حکومت اپوزیشن کیخلاف نیب کو استعمال کررہی ہے ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*