88

پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 18 روپے کا اضافہ ، ن لیگ اور پی پی دور میں ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان افتخار درانی نے پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی تفصیلات جاری کردیں . ترجمان وزیر اعظم افتخار درانی کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت (2008-2013) کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 32 روپے کا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 64 سے 96 روپے کا ہوا .

ن لیگ دور نے اپنے دور حکومت (2013-2018)میں ڈالر کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ کیا . گزشتہ دور حکومت میں ڈالر 96 سے 122 روپے کا ہوا . ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے . خیال رہے کہ آج (جمعہ کو) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ 149 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں