67

نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملے کے وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی بھی موجودگی کا انکشاف لیکن کھلاڑیوں نے کیسے جان بچائی اور اب کس حال میں ہیں؟ خبرآگئی

کرائسٹ چرچ (ارشد چٹھہ) نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ سے شہادتیں ہوئی ہیں اور اس موقع پر بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی ایک مسجد میں موقع پر موجودتھی تاہم خوش قسمتی سے کھلاڑی محفوظ رہے البتہ کل سے شروع ہونیوالا نیوزی لیںڈ اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ منسوخ کردیا گیا۔

کرائسٹ چرچ کے پولیس کمشنر کے مطابق حملے کے وقت کرکٹ ٹیم بھی وہاں موجود تھی لیکن کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ دوسری طرف بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال نے ٹوئٹر پر بتایا کہ حملہ آوروں سے پوری ٹیم محفوظ رہی ، انتہائی خوفناک تجربہ تھا اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

بعدازاں نیوزی لینڈاور بنگلہ دیش کے درمیان کل سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونیوالا ٹیسٹ میچ منسوخ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں