62

نیب سے تنگ آ کر پاک فوج کے ریٹائر ڈ بریگیڈیئر نے خود کشی کر لی

پاک فوج سے ریٹائر ڈ بریگیڈیئر اور دفاعی تجزیہ کار اسد منیر نے خود کشی کر لی ہے اور ان کے خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ اسد منیر نیب کی جانب سے جاری تحقیقات پر بہت زیادہ پریشان تھے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کی رہائشگاہ سے پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ اسد منیر کیخلاف نیب نے تحقیقات کی منظوری دی تھی اور اس حوالے سے اسد منیر بہت پریشان تھے ، نیب کی جانب سے ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسد منیر نے ایف الیون میں اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے انہوں نے پلاٹ بحال کروایا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسد منیر نے خود کشی سے قبل ایک تحریر بھی لکھی جو کہ گزشتہ رات 12بجے کے بعد لکھی گئی ۔خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر نیب کے اپنے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی میڈیا رپورٹ پر کافی پریشان تھے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ ’’یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا؟‘‘ جس کے بعد وہ سونے چلے گئے تھے اور صبح ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں