63

کراچی والوں کیلئے بری خبر، 48 گھنٹوں تک پانی بند رہے گا

کراچی والوں کیلئے بری خبر، 48 گھنٹوں تک پانی بند رہے گا


کراچی کے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ جہاں پانی آتا ہے ذخیرہ کرلیں، منگل تک 48 گھنٹوں کیلئے دھابیجی سے پانی کی سپلائی جزوی معطل رہے گی۔

کراچی واٹر بورڈ نے موسم گرما سے پہلے شہر کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے کام کا آغاز کردیا۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق اتوار سے منگل تک دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں چینلز کی مرحلہ وار صفائی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، اور کلفٹن سمیت صدر میں پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہوگی۔

واٹر بورڈ نے کراچی کے عوام کو احتیاط سے پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں