64

حوثی باغیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے یمنی فوج کے نائب سربراہ ہلاک

حوثی باغیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے یمنی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل صالح زندانی ہلاک ہو گئے۔

یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ العند بیس پر ہونے والے حملے میں زخمی ہونے والے میجر جنرل صالح زندانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن میں 10 جنوری کو ملٹری بیس میں ہونے والی پریڈ کے دوران ہونے والے ڈرون حملے میں جنرل صالح زندانی سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

حوثی باغیوں کے حملے میں میجر جنرل صالح زندانی سمیت یمن کی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

یمن میں 2015 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں