61

کشمیر میں حق خودِ رادیت کی جدوجہد کچلنے میں بھارت ناکامی تسلیم کرلے،پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر میں حق خودِ رادیت کی جدوجہد کچلنے میں ناکامی تسلیم کرلینی چاہیے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اتوار کو مقبوضہ کشمیر کے دورے پر پاکستان نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود اورحریت رہنما علی گیلانی کے ٹیلی فونک رابطے پر اعتراض کے بعد آج پھر بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہوگیا۔

ترجمان نے تشویش کا اظہار کیا کہ پوری مقبوضہ وادی کو فوجی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما نظربند اور دکانیں بند کردی گئی ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے پر ہزاروں بھارتی فوجی احتجاج روکنے کیلئے سڑکیں بند کرنے پر مامور تھے،مودی کے دورے کے موقع پر سڑکیں خاردارتاروں اور بیرئیرز لگا کر بند کردی گئیں۔ڈاکٹر فیصل نے دو ٹوک کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کے حق خودرادیت کی جدوجہد کچلنےمیں ناکامی تسلیم کرلینی چاہیے۔

بھارت اپنے انتخابات میں پاکستان کو نہ گھسیٹے، دفترخارجہ نے خبردار کردیا
اس سے قبل کشمیریوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر اپنے دروازے بند کردیئے۔ انتخابی ڈرامے کیلئے نریندر مودی کی ڈھٹائی مہم پر وادی سنسان رہی۔ حریت کانفرنس نے نئی دہلی کیخلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو اسلام آباد میں شدید احتجاج کیا۔ عالمی دہشتگرد کے دورہ کشمیر نے بھارت کے منہ پر کالک مل دی۔ استقبال تو دور کی بات ،مظلوموں نے مودی کو لعنت ملامت کے قابل بھی نہ سمجھا اورمقبوضہ کشمیر بند کردیا۔

اسلام آباد میں کشمیریوں کا نریندر مودی کے مقبوضہ وادی کے دورے پر احتجاج
اسلام آباد میں بھی کشمیریوں نے بھرپور اظہارِ یکجہتی کےلئے نریندر مودی کیخلاف چائنا چوک سے نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی،سخت احتجاج اور شدید نعرے بازی کی۔

مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پرمکمل ہڑتال،حریت قیادت نظر بند
​مظاہرین کا کہنا تھا کہ وادی کے باسیوں پر 5 سال میں مودی نے کونسا ظلم نہیں ڈھایا،اب ترقیاتی پیکج کا انتخابی ڈھونگ بھی شروع کردیا، گجرات کا قصائی کشمیریوں کیلئے بھی خونخوار ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت ساری دنیا آنکھیں کھولے اور دیکھے کہ کوئی بھی مودی گردی کشمیر کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں