بنیادی صفحہ / اہم خبریں / لاہور: نوازشریف کو جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا

لاہور: نوازشریف کو جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا

https://urdu.geo.tv/latest/196551-#t=9

لاہور: کوٹ لکھپت جیل حکام نے میاں نوازشریف کو اسپتال منتقل کردیا۔

داخلہ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا تھا جس میں سابق وزیراعظم کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی۔

مراسلے میں نوازشریف کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

محکمہ داخلہ کی اجازت کے بعد کوٹ لکھپت جیل حکام نے سابق وزیراعظم کو جیل سے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی ناساز طبعیت کے پیش نظر انہیں جیل سے باہر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی سی ٹی اسکین رپورٹ آگئی جس میں ان کے بائیں گردے میں معمولی پتھری نظر آئی ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سروسزاسپتال کی غازی علم دین شہید وارڈ میں نواز شریف کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اپریل 2017 میں نجی اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا گیا تھا جس میں بھی بائیں گردے میں معمولی پتھری کی نشاندہی ہوئی تھی۔

طبی ماہرین کے مطابق نواز شریف کے گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی سے نکالی جا سکتی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*