119

عمران خان شیخ رشید کو چپڑاسی بھی نہیں رکھنا چاہتے تھے، اگر ان میں ضمیر ہوتا تو وہ نالہ لئی میں ڈوب مرتے:حسن مرتضیٰ

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور پنجاب اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ شیخ رشید کو چپڑاسی بھی نہیں رکھیں گے، شیخ رشید میں اگر ضمیر ہوتا تو وہ نالہ لئی میں ڈوب مرتے، عمران خان کے وزیر نہ بنتے مگر شیخ رشید تھوکا ہوا چاٹنے کے عادی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شیخ رشید کی زبان ہی گندگی سے ابلتا ہوا گٹر ہے،بھابڑا بازار کے گداگر کی اولاد کیسے امیر بن گئی؟۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرکے اپنی پیدائشی تربیت ظاہر کی ہے، 2018ء کے انتخابات میں فراڈ کرکے شیخ رشید جیسے ناسور کو اسمبلی پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف بیان بازی کرکے شیخ رشید نہ صرف دو وقت کی روٹی کما رہے ہیں بلکہ خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں