بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر زیر حراست

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر زیر حراست

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر—فائل فوٹو۔

پولیس مقابلوں کے مبینہ ماہر سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کو ایک قتل کیس کی تفتیش کیلیے سی آئی اے پولیس نواں کوٹ نے بلایا تھا۔

تفتیش کے دوران عابد باکسر کا مدعی منا فردوسی سے جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کی بناء پر دونوں پارٹیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر 90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا جو 2007 میں نوکری سے فارغ ہونے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔

مقدمات میں نامزد سابق پولیس افسر عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

ملزم کئی افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنے میں ملوث بتایا جاتا ہے جبکہ اداکارہ نرگس پر تشدد میں بھی ملوث رہا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*