بنیادی صفحہ / اہم خبریں / تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن احمد سعید کرمانی انتقال کرگئے

تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن احمد سعید کرمانی انتقال کرگئے

احمد سعید کرمانی کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ یادگار تصویر فوٹو:فائل

تحریکِ پاکستان کے کارکن اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھی و معروف مسلم لیگی رہنما احمد سعید کرمانی انتقال کر گئے۔

بزرگ مسلم لیگی رہنما احمد سعید کرمانی طویل عرصے سے علیل تھے اور وہ 95 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن نے سوگواران میں بیٹا سینیٹر ڈاکٹر آصف سعید کرمانی اور2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

احمد سعید کرمانی مرحوم کی نماز جنازہ میانی صاحب میں ادا کی گئی جس میں ارکان اسمبلی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جب کہ مرحوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مرحوم احمد سعید کرمانی مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خالو تھے اور وہ تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھی تھے۔

وہ آل انڈیا مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری بھی رہے اور صدر ایوب خان کی کابینہ میں وزیرِ اطلاعات اور بھٹو دور میں مصر میں پاکستانی سفیر رہے۔

احمد سعید کرمانی معروف وکیل اور لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر بھی رہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*