بنیادی صفحہ / اہم خبریں / عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد شہری نے اپنا پاسپورٹ جلا ڈالا

عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد شہری نے اپنا پاسپورٹ جلا ڈالا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں ہی نوکریاں پیدا کرنے کے اعلان کے بعد ایک شہری نے اپنا پاسپورٹ ہی نذر آتش کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے جہانگیری کا رہائشی فرحت اللہ خان اپنا پاکستانی پاسپورٹ نذر آتش کر رہا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ فرحت اللہ المعروف شغلی اپنا پاسپورٹ نذر آتش کرنے کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ وزیراعظم کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیں 6 مہینے میں باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

قوم تیار ہوجائے یا تو ملک بچے گا یا کرپٹ افراد، عمران خان

کرک کے رہائشی کا یو اے ای میں مزید مزدوری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مشکلات نہیں، خوشیاں ہوں گی اس لیے پاکستان میں ہی کاروبار کریں۔

خیال رہے کہ امریکہ میں قیام پزیر ایک پاکستانی ڈاکٹر نے بھی اپنی تمام جائیداد فروخت کر کے قوم کی خدمت کے لیے وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس پاکستانی ڈاکٹر کی ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*