بنیادی صفحہ / پاکستان / بلاول کا الیکشنز میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ

بلاول کا الیکشنز میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشنز میں دھاندلی کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیکھ رہے ہیں کہ نو منتخب وزیراعظم اپنے 100دن کے پروگرا م پر کیسے عمل کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، ہماری معیشت صرف چند کے لیے بہتر اور باقیوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاتی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ آئی ایم ایف نہیں جائین گے لیکن ہم یہ دیکھنا چاہیں گے کہ وہ اس کا کیا متبادل فراہم کرتے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*