بنیادی صفحہ / اہم خبریں / انتخابی دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف

انتخابی دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائد ایوان کے انتخابات میں شکست پانے والے امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’اسمبلی دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں بنی پورے ملک میں دھاندلی زدہ الیکشن کا شور ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2018 کے عام انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع انتخابات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ دار ی نبھانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*