بنیادی صفحہ / اہم خبریں / چارٹر آف ڈیموکریسی کرپشن کرنے کے لیے کیا گیا، عمران خان

چارٹر آف ڈیموکریسی کرپشن کرنے کے لیے کیا گیا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں

Posted by Geo News Urdu on Sunday, July 22, 2018

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں مزید کمرے بنائے جارہے ہیں کیوں کہ وہاں مزید لوگ آرہے ہیں۔

کراچی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل سے پیغام جارہا ہے کہ بڑی چوری کروگے تو سہولیات ملیں گی، چھوٹی چوری کروگے تو مارے جاؤ گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی پولیس عزیربلوچ کو تحفظ دیتی تھی، شوگر ملوں پر قبضےکرائے جاتے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ بلاول ہاؤس کے اطراف گھر زبردستی خالی کرائے گئے، ہمارا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں مافیا سے ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ کراچی کے حوالے سے جوکام کرنے چائیے تھے نہیں کرسکے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*