بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ہم ایک ہی نشان پر الیکشن لڑیں گے ،چوہدری پرویز الہٰی اور پیر پگاڑا کا ملاقات کے بعد اعلان

ہم ایک ہی نشان پر الیکشن لڑیں گے ،چوہدری پرویز الہٰی اور پیر پگاڑا کا ملاقات کے بعد اعلان

مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی اور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر پگاڑا نے ملاقات کی ہے جس میں آئندہ انتخابات اور موجود ہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ لیگی ذہن رکھنے والوں کو اکٹھا کیا جائے ،تمام لیگی ذہن رکھنے والے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونگے ،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہی نشان پر الیکشن لڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگیوں کے اکٹھے نہ ہونے کی راہ میں ایک ہی جماعت رکاوٹ ہے جو کہتے ہیں ہم کام کرکے دکھائیں گے ،سب جانتے ہیں کہ ہم نے اپنی حکومت میں کام کرکے دکھایا ہے ،جن لوگوں نے کام کیا ہے عوام ان پر اعتماد کرے ۔اس موقع پر پیر پگاڑا نے کہا کہ چوہدری صاحب کراچی آئے تھے لیکن ملاقات نہیں ہو سکی ،اب ملاقات ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو صاف اور شفاف ہونا چاہیے ،2013میں الیکشن کے بعد دھاندلی کے معاملے پر ہماری جماعت نے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی تھی ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*