بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سلمان خان کا سکول کے لئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

سلمان خان کا سکول کے لئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے سکول کے لئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلا ن کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دبنگ خان جہاں اپنی منفرد اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں وہیں لوگوں کی مدد کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے ،مقامی سکول کے سالانہ فنکشن میں سلو میاں نے شرکت کی اور بچوں کیساتھ خوب تصاویر بھی بنوائیں۔خصوصی بچوں کے سکول میں شرکت کے موقع پر سلمان خان کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ رہا، تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کا سلسلہ رکا’’ تو سلو میاں‘‘ نے جاتے ہوئے سکول کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سلطان کو جودھ پور کی عدالت میں دوبارہ پیشی کیلئے 7 مئی کو طلب کیا گیا ہے ، فلموں کی شوٹنگ اگر بیرون ملک ہوگی تو دبنگ خان بیرون ملک جانے سے قبل عدالت کو آگاہ کرینگے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*