سعودی عرب میں بارشوں کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک شدید متاثرہوئی ہے ، نشیبی علاقے زیر آب ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان کرنل ناصر الشریف نے کہا ہے کہ طائف شہر کی وادیوں اور نشیبی علاقوں میں جاری باشوں کے سلسلے سے زیریں علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور شاہراہوں پر آمد و رفت کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جبکہ شہری ان مقامات کی جانب سفر نہ کریں جو برساتی پانی کی گزر گاہ ہے۔محکمہ ٹریفک اور شہری دفاع کے امدادی یونٹس نے نشیبی علاقوں میں پھنسی ہوئی گاڑیاں نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے اور بعض علاقوں میں پھنس جانے والوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
