بنیادی صفحہ / اہم خبریں / روس اور امریکہ شام پر”سٹریٹ فائٹ“بندکریں:ترک وزیراعظم

روس اور امریکہ شام پر”سٹریٹ فائٹ“بندکریں:ترک وزیراعظم

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ روس اور امریکہ شام پر سٹریٹ فائٹ بندکردیں،یہ اختلافات کا نہیں زخموں پرمرہم رکھنے کاہے،اس لڑائی کی قیمت شامی شہریوں کوچکانی پڑرہی ہے،ہمیں چاہیے لڑائی چھوڑکرمل کر خطے کےلیے کام کریں۔
خیال رہے شام کے معاملے پر امریکہ اور روس میں کافی کشیدگی پائی جارہی ہے اس سے قبل روسی سفیر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے شام میں میزائل داغے تو ہم امریکی راکٹس کو مار گرائیں گے اور جہاں سے وہ میزائل داغے جائیں گے ان مقامات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس کہتا ہے کہ وہ شام کی جانب فائر کیے گئے تمام میزائل کو مار گرائے گا، تو روس تیار ہوجائے، کیوں کہ وہ آرہے ہیں، عمدہ، جدید اورسمارٹ۔
جس کے جواب میں روس کا کہنا تھا کہ سمارٹ میزائلز کو دہشت گردوں پر گرانا چاہیے شام کی قانونی حکومت پر نہیں جس نے اپنی سرزمین پر بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئی سال صرف کیے۔
دوسری جانب پینٹاگون کا امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس حوالے سے وائٹ ہاوس سے پو چھاجائے ،شام میں فوجی کارروائی سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*