بنیادی صفحہ / اہم خبریں / امن کے ثمرات فاٹا کوعوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں:آرمی چیف

امن کے ثمرات فاٹا کوعوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امن و خوشحالی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہیے،دہشتگردوں سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے حوالے کیے جارہے ہیں،امن کے ثمرات فاٹا کوعوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت210ویں کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میںہو ئی جس میں جیواسٹریٹجک ماحول اورملک کی سیکیورٹی صورتحال پرغور کیا گیا،کانفرنس میں آپریشن ردالفساداورخوشحال بلوچستان پروگرام کاجائزہ بھی لیا گیا۔شرکا نے ملک میں سیکیورٹی استحکام لانے میں تمام قومی سٹیک ہولڈرز اور دہشتگردی مستردکرنے میں بالخصوص پرعزم پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا اس بات پر متفق تھے کہ پاک فوج ملکی امن وخوشحالی کیلیے قومی اداروں کا بھرپورساتھ دیتی رہے گی۔

ضرور پڑھیں:”مجھے اس افسر کا فون آیا کہ وزیراعظم نے اپنے والد کی قبر پر جانا ہے لیکن قبر نہیں مل رہی تو میں نے کہا کہ کسی پر بھی کتبہ لگا دو “ شیخ رشید نے ناقابل یقین واقعہ سنا دیا ، یہ کونسے وزیراعظم تھے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*