بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سیکیورٹی افسران پر تشدد کرنے والے چینی انجنیئرز ملک بدر

سیکیورٹی افسران پر تشدد کرنے والے چینی انجنیئرز ملک بدر

ملتان میں سیکیورٹی افسران پر تشدد کرنے والے 5 چینی انجنیئرز کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔
نجی چینل ”ایکسپریس نیوز “کے مطابق سیکیورٹی افسران پر تشدد کرنے والے 5 چینی انجنیئرز کو ملک بدر کردیا گیا ہے، سیکیورٹی افسران کے مطابق فیصل آباد ملتان موٹروے نورپور سائیٹ پر کام کرنے والے چینی انجنیئرز بغیر سیکیورٹی کیمپ سے باہر جانا چاہتے تھے جس پر ان سے تلخ کلامی ہوگئی جو ہاتھا پائی پر جاپہنچی، انجینئرز نے سیکیورٹی افسران پر تشدد کیا اور جوتوں سمیت پاکستانی پرچم والی گاڑی پر چڑھ گئے۔

ضرور پڑھیں:لاہور کے معروف علاقے میں آدمی نے لڑکیوں کی بھری ہوئی وین دیکھی اور اپنی شلوار اتار کر ایسی گھٹیا حرکت کر دی کہ شیطان بھی شرما کر کہیں چھپ جائے گا
کمشنر ملتان کی انکوائری رپورٹ کے بعد وزارت داخلہ نے انجنیئرز کو ملک بدر کا حکم جاری کیا اور انہیں گاڑیوں کے ذریعے لاہور لایا گیا اور خصوصی طیارے کے ذریعے ملک بدر کردیا گیا۔ ملک بدر کئے جانے والوں میں کنٹری پروجیکٹ منیجر ولبنگ، ایڈمن آفیسر تی آن ویجون، میٹریل انجینیئر مسٹرہوئی لیو، فنانس آفیسر وانگ بیفن اور فیلڈ انجنیئر سٹرتان ینگ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 4 اپریل کو صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور سے فیصل آباد جانے والی قومی شاہراہ ایم فور موٹروے کی تعمیر کرنے والے چینی انجینیئرز کا سیکیورٹی پولیس کے ساتھ تنازع ہاتھا پائی کا روپ دھار گیا تھا۔اس حوالے سے پولیس کا موقف تھا کہ چینی انجینئرز پولیس سیکیورٹی کے بغیر اپنے نورپور کیمپ سے باہر جانا چاہ رہے تھے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*