بنیادی صفحہ / اہم خبریں / روہنگیا مہاجرین کی برما واپسی کے لئے حالات سازگار نہیں:اقوام متحدہ

روہنگیا مہاجرین کی برما واپسی کے لئے حالات سازگار نہیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کی برما واپسی کیلئے حالات ابھی تک سازگار نہیں ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ میانمار کی ریاست راکھین سے گزشتہ برس اگست میں وہاں جاری خونریز فوجی کریک ڈاؤن سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے لگ بھگ سات لاکھ روہنگیا مسلمان فرار ہو کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہو گئے تھے۔ان مہاجرین نے الزام عائد کیا تھا کہ راکھین میں ملکی فوجی اور بدھ شدت پسند ان کے گھروں کو جلا رہے تھے اور مردوں کو قتل کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں روہنگیا خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی کی جا رہی تھیں۔واضح رہے کہ میانمار حکومت مسلسل اس امر پر اصرار کر رہی ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں مسلم اقلیتی روہنگیا مہاجرین کی واپسی کیلئے تیار ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*