بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ہائیکورٹ :صوبائی وزیر قانون رانا ثناءللہ کی نااہلی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد

ہائیکورٹ :صوبائی وزیر قانون رانا ثناءللہ کی نااہلی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد

ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءللہ کی نااہلی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی.

جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی،اپیل کنندہ مجلس وحدت المسلیمن کے سعید ناصر عباس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی وزیر قانونراناثناءاللہ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوڈیشل انکوائری کرنے والے جسٹس علی باقر نجفی کے خلاف بیان دئیے،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون کا منصب عدالتی توہین کی اجازت نہیں دیتے،انہوں نے کہا کہ توہین عدالت پر راناثناءاللہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63 پر پورا نہیں اترتے ،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت رانا ثناءاللہ کو نااہل قرار دے ،عدالت نے اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
ضرور پڑھیں:چوہدری نثار اور تحریک انصاف رہنماﺅں میں بیک ڈور رابطے ،ایسی خبر آگئی کہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*