بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کوئٹہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، ایف سی اہلکاروں سمیت 5 زخمی

کوئٹہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، ایف سی اہلکاروں سمیت 5 زخمی

کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی جی سول ڈیفنس کے مطابق بلیلی کے علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*