بنیادی صفحہ / اہم خبریں / مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے بار ے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر پاکستانی دنگ رہ گیا

مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے بار ے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر پاکستانی دنگ رہ گیا

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کو وہ ہمیشہ اپنی بہن سمجھتے تھے اور وہ بھی مجھے ہمیشہ بہن ہونے کے ناطے اچھا مشورہ دیتی تھیں لیکن افسوس کہ میں کبھی اپنی بہن کو ریلیف نہیں دے سکا ۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بلڈنگ میں عاصمہ جہانگیر ہال اور آڈیٹوریم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر مجھے اپنا بھائی اور میں انہیں ہمیشہ بہن سمجھتا تھا،آج کی تقریب عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیش کرنے کے لیے کی گئی ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر قابل تھیں یا نہیں تھیں؟ انہیں قانون کتنا آتا تھا کتنا نہیں آتا تھا؟ اس بات کو چھوڑ دیں لیکن حق اور سچ کی آواز پر انہوں نے ہمیشہ لبیک کہا اور ایسے معاملات میں ہمیشہ سب سے آگے ہوتی تھیں،میں روایتی الفاظ نہیں کہوں گا کہ عاصمہ جہانگیر کا خلا پُر نہیں ہوسکتا بلکہ سنجیدگی کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ عاصمہ جیسی خاتون دوبارہ آنے میں بہت دیر لگ جائے گی کیونکہ ان جیسی خاتون ابھی تک پیدا ہو ہی نہیں پائی،ان جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ،عاصمہ جہانگیر نڈر ،بے باک اور ذہین عورت تھیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ وہ انہیں بہن ہونے کے ناطے اچھا مشورہ دیتی تھیں ،افسوس ہے کہ میں اپنی بہن کو کبھی ریلیف نہیں دے سکا،اُنہوں نے اس کا گلہ بھی کیا تھا،ان کی ملک کے لیے خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*