بنیادی صفحہ / اہم خبریں / فواد چوہدری کا مریم نواز کوکو عدالتی کارروائی نشرکرنے لیے درخواست دینے لیے 72 گھنٹے کا ’الٹی میٹم‘

فواد چوہدری کا مریم نواز کوکو عدالتی کارروائی نشرکرنے لیے درخواست دینے لیے 72 گھنٹے کا ’الٹی میٹم‘

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست دینے کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنےکی درخواست دیں، 72 گھنٹوں میں نوازشریف اور مریم نوازنے درخواست نہ دی تو ہم قدم اٹھائیں گے اور تحریک انصاف احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشرکرنے کیلئے درخواست دے گی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کبھی نہیں چاہیں گے کہ عدالتی کارروائی براہ راست نشرکی جائے، کل باپ بیٹی احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کررہے تھے لیکن آج جب عدالت لگی توان کی زبان سے اس کے بارے میں ایک لفظ نکلا، نہ ہی نوازشریف اور مریم نوازنے عدالت سے درخواست کی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*