بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شہبازشریف کے منہ سے آرمی چیف کی تعریف، عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر وزیراعلیٰ پنجاب کا رنگ لال ہوجائے گا

شہبازشریف کے منہ سے آرمی چیف کی تعریف، عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر وزیراعلیٰ پنجاب کا رنگ لال ہوجائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف سیدھی بات کرتے ہیں ان کے کام کی تعظیم کرنی چاہیے،ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کے بارے میں بہت کچھ لکھا جاچکا ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پیشہ ور سپہ سالار ہیں، وہ جو کام کررہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان پر روایتی طورپر تنقید کا نشانہ بنانے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی خاموش نہ رہ سکے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”شہباز شریف کے منہ سے چیف آف آرمی سٹاف کی اچانک تعریف، تعریف کم نوکری کی درخواست زیادہ دکھائی دیتی ہے“۔

ضرور پڑھیں:”چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ ۔۔۔“وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات کیوں کی ؟ پہلی مرتبہ کھل کر بتا دیا
عمران خان کی اس ٹوئیٹ پر دیگر صارفین نے ملے جلے رجحان کا اظہار کیا، کچھ لوگ عمران خان کے موقف کی تائید کرتے دکھائی دیئے تو کچھ نے الٹا عمران خان کو ہی لتاڑنا شروع کردیا۔
نائلہ شازمین نے لکھاکہ ’یہ کیا آرمی چیف کو اپنی طرح خوشامد پرست سمجھتے ہیں جو وہ مکھن لگانے سے متاثر ہو جائیں گے‘۔
انیہہ انعم چوہدری نے لکھا کہ”انکل انگلش میں سمجھ آگیا تھا ، ٹویٹر والوںنے عمران خان کو ٹرانسلیٹر رکھ لیا ہے، پہلے انگلش میں کرتا پھر وہی ٹویٹ اردو میں “

انکل انگلش میں سمجھ آگیا تھا ہم کو ٹویٹر والوں بے عمران خان کو ٹرانسلیٹر رکھ لیا ہے پہلے انگلش میں کرتا پھر وہی ٹویٹ اردو میں ????

ضرور پڑھیں:چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے جج کے ساتھ ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے
عنیقہ جاوید نے لکھاکہ ”مہاتما خان کو اپنی نوکری کی فکر پڑگئی‘۔

مہاتما خان کو اپنی نوکری کی فکر پڑگئ????
نبیل چودھری نے عمران خان سمیت کچھ تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ”گبر ایک ببر شیر“۔

کچھ صارفین سمجھتے ہیں کہ عمران خان کا اپنا نقطہ نظر نہیں اور وہ دوسروں کی باتوں پر چلتے ہیں۔ زوہاخان نے لکھاکہ ” آپ بہت اچھے ہیں ، بس کسی کی باتوں میں نہ آیا کریں“

ذیشان احمد خان کپتان کو دھڑا دھڑجوابات پر ذیشان خان ذرا برہم دکھائی دیئے اور لکھاکہ ”خان صاحب کو جوابات تو ایسے دے رہے ہیں جیسے وہ بس وہ تیرے ہی میسج کا انتظار کررہا ہوگا“۔
اور طرح طرح کے تبصروں کا یہ سلسلہ چل رہاہے ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*