بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اداکار سلمان خان کو جس کالے ہرن کا شکار کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،اس ہرن کا پاکستان سے کیا تعلق ہے ؟ ایک ایسا انکشاف کہ ہرکوئی چونک اٹھے گا

اداکار سلمان خان کو جس کالے ہرن کا شکار کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،اس ہرن کا پاکستان سے کیا تعلق ہے ؟ ایک ایسا انکشاف کہ ہرکوئی چونک اٹھے گا

بالی ووڈ سٹارٹائیگرفیم سلمان خان کو کالا ہرن شکار کیس میں بیس سال بعد دوسال کی سزائے قید سنادی گئی ہے جبکہ انکے ساتھ شریک جرماداکاروں کو بری کردیا گیا ہے۔بھارت میں کالے ہرن سمیت کسی بھی پرندے کا شکار کھیلنا بھی سنگین ترین جرم ہے ۔کالا ہرن بھارتی ریاست تلنگانہ اور اندھرا پردیش کا قومی جانور ہے جبکہ آزادی سے قبل بہت سے خود مختار ریاستوں مثلاً فرید کوٹ، جیسلمیر وغیرہ کا قومی جانور تھا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کے مطابق بھارت میں پائے جانے والے کالے ہرن پاکستان سے بھارت ہجرت کرکے گئے تھے ۔ کئی دہائیوں قبل پاکستان اور بھارت میں کالا ہرن نایاب ہوگیا تھا جس کے بعد امریکہ نے کالے ہرن کی بریڈنگ کی اور جب امریکہ میں کالے ہرن کی بہتات ہوگئی تو امریکہ سے کالے ہرنوں کی بڑی تعداد سندھ میں لائی گئی۔اب سندھ اور لال سونہارا پارک بہاولپور سمیت بلوچستان میں بھی ہزاروں کی تعداد میں کالے ہرن پائے جاتے ہیں۔کالے ہرن کی اس نسل سے بہت سے جانوراسّی کی دہائی میں بھارت ہجرت کرگئے تھے ۔

پاکستان کے معروف شکاری ہشام خان نے کالے ہرن کے بارے بتایاہے کہ بھارت میں ایک چڑیا کا غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کو بھی اتنی ہی سزا ملتی ہے جتنی کسی کالے ہرن کو مارنے پر جبکہ پاکستان میں محکمہ وائلڈ لائف خود کالے ہرن کی ہنٹنگ ٹرافی بھی کراچکا ہے۔پاکستان میں بھی کالے ہرن سمیت کسی بھی جانور اور پرند ے کا غیر قانونی شکارممنوع ہے اور سخت ترین سزائیں دی جاتی ہیں لیکن یہ منظر عام پر نہیں آتیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے خود کالے ہرنوں کا شکار کیا ہے لیکن اسکو شکار کرنے کے لئے ایک سیزن کا پرمٹ ہوتا ہے اور اسکی بھی کڑی شرائط ہوتی ہیں،بہت سے لوگ چھپ کرغیر قانونی شکار کرتے ہیں جن کا وائلڈ لائف چالان کرتا ہے ،روزانہ درجنوں کے حساب سے غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کے چالان ہوتے ہیں ۔میں نہیں مانتا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین کی مدد سے غیر قانونی شکار کھیلا جاسکتا ہے،محکمہ اس حوالے سے بہت سخت پالیسی پر عمل کرتا ہے اور کسی ملازم کو یہ جرات نہیں کہ وہ غیر قانونی شکار میں کسی کی معاونت کرے۔
واضح رہے کہ گہرے براؤن رنگ کا سیاہی مائل ہرن کالا ہرن کہلاتا ہے۔ ،اسکی جسامت 47 انچ تکہوسکتی ہے ۔ البتہ نراپنی مادہ سے بڑا ہوتا ہے ۔اسکا وزن 45 کلو گرام تک ہو سکتا ہے۔ اس کے سینگ لہر یہ دار اور 27 انچ تک لمبے ہوسکتے ہیں ،یہ سینگ صرف نر کالے ہرن میں پائے جاتے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*