بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پاکستان کی معروف اداکارہ نے اپنی نئی فلم کیلئے ’ٹنڈ ‘ کروا لی اور اب کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ بھی ان کی اداکاری کے جذبے کو سلام کریں گے

پاکستان کی معروف اداکارہ نے اپنی نئی فلم کیلئے ’ٹنڈ ‘ کروا لی اور اب کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ بھی ان کی اداکاری کے جذبے کو سلام کریں گے

پاکستانی اداکارہ و ماڈل شیری شاہ نے اپنی اگلی فلم کیلئے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے نہ صرف وزن میں 40 پونڈ اضافہ کرلیا بلکہ اپنے بالوں کی بھی قربانی دے دی۔
پاکستانی نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامے”یہ زندگی ہے“کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی نامور پاکستانی اداکارہ شیری شاہ اپنی اگلی فلم کیلئے وزن میں40 پونڈ اضافہ کرنے کے ساتھ اپنے بالوں کی قربانی دیتے ہوئے گنجی ہوگئیں۔
شیری شاہ پاکستان شوبز انڈسٹری کےنامور اداکارو ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم میں کام کررہی ہیں جس کانام تاحال فائنل نہیں کیا گیا ہے، اسی فلم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ شوبز کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کو نئے روپ میں دیکھ کر مداح شدید حیرانی کاشکار ہیں۔
واضح رہے کہ شیری شاہ مقبول ترین مزاحیہ ڈراموں ”مسٹر شمیم“ اور”بیوقوفیاں“ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*