بنیادی صفحہ / اہم خبریں / وزیراعظم نے بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا حکم دیدیا مگر کب ؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی کیونکہ ۔ ۔ ۔

وزیراعظم نے بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا حکم دیدیا مگر کب ؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی کیونکہ ۔ ۔ ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں سحراورافطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرتوانائی اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ مفتاح اسماعیل اور معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اگلے چند ماہ کے لئے اور رمضان کے دوران لوڈ منیجمنٹ پلان کاجائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق ایجنڈا پر بھی بات چیت کی گئی۔

ضرور پڑھیں:’مریم نواز نے روتے روتے اپنے پاپا سے کہا کہ یہ آدمی مجھ سے گندے گندے۔۔۔‘ عامرلیاقت حسین نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان کو بھی غصہ آجائے
اجلاس کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے رمضان المبارک میں سحراورافطار کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلانٹس کو پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رکھا جائےاور رمضان المبارک کے دوران عوام کوبلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*