بنیادی صفحہ / اہم خبریں / جاسوس کو زہر دینے میں برطانوی حکومت کا مفاد ہوسکتا ہے:روسی وزیر خارجہ

جاسوس کو زہر دینے میں برطانوی حکومت کا مفاد ہوسکتا ہے:روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ مارچ کے اوائل میں برطانیہ میں سابق ڈبل ایجنٹ کو زہر خورانی کے و اقعے میں خود برطانوی حکومت کا مفاد وابستہ ہوسکتا ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سرگئی لاروف نے ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ واقعہ برطانوی حکومت کے مفادات کا حامل ہوسکتا ہے کیونکہ وہ بریگزٹ سے متعلق اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے اور وہ خود ایک مشکل صورت حال سے دوچار ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ سابق ڈبل ایجنٹ سرگئی سکریپال اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کا واقعہ برطانیہ کی خصوصی فورسز کے مفاد میں بھی ہوسکتا ہے کیونکہ وہ قتل کے لائسنس کی حامل ہیں اور اپنی ان صلاحیتوں کے لیے معروف ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کی کئی ایک اور بھی وجوہ ہوسکتی ہیں اور ان میں سے کسی ایک کے بھی امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ برطانیہ ان سوالوں سے منہ نہیں چرا سکتا کیونکہ یہ پہلے ہی بہت واضح ہیں اور اتنے واضح ہیں کہ ہمارے برطانوی ساتھی حقیقت کا احساس ہی کھو بیٹھے ہیں ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*