ایران کے ایک سرکردہ سیاسی رہ نما اور رکن پارلیمنٹ نے انسداد بدعنوانی مہم کے حوالے سے زور دیا ہے کہ یہ مہم علی خامنہ ای کے دفتر سے شروع ہونی چاہیے۔
عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں رکن پارلیمان غلام علی جعفر زادہ ایمن آبادی نے کہا کہ اگر ملک میں حقیقی معنوں میں بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے تو اس کا آغاز سپریم لیڈر کے دفتر سے ہونا چاہیے، ریاست کے تمام اداروں میں وسیع پیمانے پر کرپشن پھیل چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں حکومتی عہدیداروں سے لوٹا ہوا مال واپس کرنے کے قانون کا نفاذ مشکوک لگتا ہے، اس وقت کرپشن ریاست کے پورے ڈھانچے کو کھوکھلا کررہا ہے، امید ہے انسداد بدعنوانی قانون اس کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔
