بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ”وہاب ریاض کو مونچھوں والا ایکشن بدل لینا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے وہاب ریاض کو جشن منانے کا اندازہ بدلنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایسی ’جگت‘ لگا دی کہ آپ ہنسی سے بے حال ہو جائیں گے

”وہاب ریاض کو مونچھوں والا ایکشن بدل لینا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے وہاب ریاض کو جشن منانے کا اندازہ بدلنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایسی ’جگت‘ لگا دی کہ آپ ہنسی سے بے حال ہو جائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں جہاں سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے تو وہیں کھلاڑیوں کے نئے سٹائل اور جشن منانے کے نئے انداز بھی سامنے آئے جن میں وہاب ریاض کا وکٹ لینے کے بعد مونچھوں پر انگلیاں پھیرنے کا سٹائل بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستان جاﺅ اور سیریز کھیلو۔۔۔“ بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا ”اعلان“ کر دیا، کس سٹیڈیم میں کتنے میچ کھیلے جائیں گے؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی ”خوشخبری“ آ گئی پی ایس ایل کے بعد انہوں نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے کوئی میچ تو نہیں کھیلا البتہ امید یہی ہے کہ وہ جب بھی میچ کھیلیں گے تو وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا یہی انداز اپنائیں گے لیکن رمیز راجہ کا خیال ہے کہ انہیں یہ انداز چھوڑ کر کوئی نیا اندازا پنا لینا چاہئے اور اس کی انتہائی دلچسپ وجہ بھی بتا دی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میرے خیال میں وہاب ریاض کو اپنا انداز بدل لینا چاہئے کیونکہ اگر انہوں نے 60 سے 65 وکٹیں حاصل کر لیں تو ہر وکٹ کے بعد مونچھوں پر انگلیاں پھیرنے کے باعث ان کی مونچھیں ”مٹ“ جائیں گی۔

ضرور پڑھیں:’امجد صابر ی کے قاتلوں سمیت ان دہشتگردوں کو پھانسی دیدو‘ آرمی چیف نے حکم دیدیا
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھ سے شادی کرو گی؟“ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی، یہ پیشکش کہاں اور کس موقع پر ہوئی اور ماہرہ خان نے کیا جواب دیا ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
اب وہاب ریاض کی مونچھیں ’مٹیں‘ یا نہ مٹیں لیکن رمیز راجہ نے انتہائی دلچسپ انداز میں وہاب ریاض کے سٹائل کے ساتھ ’ان مٹ‘ جگت لگا دی ہے اور جب بھی وہاب ریاض جشن منائیں گے تو دیکھنے والوں کو رمیز راجہ کی یہ ’جگت‘ بھی یاد آئے گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*