بنیادی صفحہ / متفرق / نوازشریف سوات آپریشن کے مخالف تھے کس منہ سے امن کا کریڈٹ لے رہے ہیں، پیپلزپارٹی

نوازشریف سوات آپریشن کے مخالف تھے کس منہ سے امن کا کریڈٹ لے رہے ہیں، پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نواز شریف سوات آپریشن کے مخالف اور طالبان کے بیانیے کے حامی تھے، وہ کس منہ سے وہاں امن کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں جلسہ عام سے خطاب کیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی اور سوات سمیت پورے ملک میں امن قائم کیا اور اسی وجہ سے ملالہ یوسفزئی وطن واپس آئی ہیں۔

پیپلز پارٹی نے نواز شریف کے بیان پر سخت رد عمل دیا ہے اور سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*