بنیادی صفحہ / متفرق / سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نےملک میں دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا جس کی دلیل یہ ہے کہ آج ملالہ بھی پاکستا ن

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نےملک میں دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا جس کی دلیل یہ ہے کہ آج ملالہ بھی پاکستا ن

سوات میں کبل گراؤنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ووٹ کو عزت دینے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا، میں اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے بات کررہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ‘نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اپنی جان بھی قربان کردوں گا مجھے اپنی ذات عزیز نہیں بلکہ نوجوانوں کا مستقبل عزیز ہے’۔

نواز شریف نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان جانے والا ہے اور نواز شریف آنے والا ہے۔

کے پی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں میٹرو بس پر 40 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ پشاور میں میٹرو پر 71 ارب روپے خرچ کئےجارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کے وزرا اور وزیر اعلیٰ کرپشن کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہتے ہیں لیکن اسی اثنا میں کے پی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والا پیسہ کرپشن کی نذر ہوگیا۔

نواز شریف نے کہا کہ اب زیادہ دن نہیں، سوات اور کے پی والے نیا فیصلہ کرنے والے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئے گی اور سوات سمیت پورے خیبرپختونخوا کی قسمت بدل جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے کراچی اور سوات سمیت پورے ملک میں امن قائم کیا اور اسی وجہ سے ملالہ یوسفزئی وطن واپس آئی ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*