بنیادی صفحہ / پاکستان / پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ویسٹ انڈین کھلاڑی کراچی پہنچ گئے، پہلا ٹی ٹوئنٹی کل ہوگا

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ویسٹ انڈین کھلاڑی کراچی پہنچ گئے، پہلا ٹی ٹوئنٹی کل ہوگا

کراچی: پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 11 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔

اتوار سے شروع ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا پہلا دستہ کراچی پہنچ گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو رات 8 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا گروپ کراچی پہنچ گیا ہے اور مہمان ٹیم میں شامل بقیہ کھلاڑی کل کراچی پہنچیں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد کے موقع پر سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے مہمان کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور میدان کو بھی سجا دیا گیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*