4,661

”یہ بھول گئی ہے کہ یہ مسلمان ہے اور۔۔۔“

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی ہر دلعزیز ہیں اور پاکستان میں سپرسٹار کا درج رکھتے ہیں۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ان سے ملاقات کرے اور ایک تصویر بنوائے تاکہ ملاقات کے یہ یادگار لمحات ہمیشہ کیلئے کیمرے کی آنکھ میں قید ہو جائیں۔
پشاور زلمی کی گڈ ول برینڈ ایمبیسڈر ثناءبچہ کی بھی ڈیرین سیمی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے ایک تصویر بنوانے کا فیصلہ کیا لیکن جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور ثناءبچہ کو آڑے ہاتھوں لینے کے علاوہ ڈیرین سیمی کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ تصویر سامنے آئی تو صارفین نے ثناءبچہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ڈیرین سیمی ایک غیر مسلم ہے اور وہ مسلمان ہیں۔ انہیں تصویر بنواتے وقت فاصلہ اور اپنی ثقافت کا خیال رکھنا چاہئے،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں