1,270

حکومت نے ہالی الرٹ جاری کر دیا

پنجاب میں واٹس ایپ کو ہیک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث حکومت نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہیکرز کی تخریب کاریوں کے بعد دنیا کی پہلی بڑی میسجنگ ایپ کو پاکستان میں ہیک کرکے صارفین کی تمام تر خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جارہی ہے جس پر وفاق اور پنجاب کی جانب سے مختلف نوٹیفکیشنز بھی جاری کئے جاتے رہے لیکن اس مرتبہ نئے طریقے سے وٹس ایپ کو ہیک کرنے کے انکشاف کے بعد پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن میں ناصرف سرکاری اداروں میں کام کرنے والے اہلکاروں بلکہ شہریوں کو بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن پر دی گئی احتیاطی تدابیر کے مطابق بلاک ون کے نام سے ویب سائٹ لنکس اور واٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے سے شہریوں کے واٹس ایپ گروپ ہیک ہوسکتے ہیں۔
واٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے کے پیغام پر کلک کرنے کے بعد سکرین پر یہ لکھا نظر آتا ہے کہ اس پیغام کواپنے 14 دوستوں اور سات واٹس ایپ گروپ میں بھیجیں جس کے بعد آپ کی ایپ اپ گریڈ ہوگی۔ اگر واٹس ایپ کو کسی اور طریقے سے اپ گریڈ کرنے کے دوران یہ پیغام نظر آئے تو ہرگز ایسا نہ کریں اور فوراً اس ویب سائٹ کو بند کر دیں جبکہ واٹس ایپ پر مختلف قرعہ اندازی کے ہونے والے لنکس بھی نہ کھولیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیکرز واٹس ایپ پر بلاک ون کے نام سے لنک بھیج کر صارفین کی انفارمیشن تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں